پاکستان

گمشدہ اور چوری کا موبائل 24 گھنٹے کے اندر اندر بلاک۔نیا نظام آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کردیا۔

پی ٹی اے نے موبائل فونزبلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کیا ہے۔ کھوج ذرائع کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے۔ چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا اور بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ’اَن بلاکنگ‘ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا، صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button