پاکستان

ہائر ایجوکیشن کی خود مختاری کا معاملہ، صدر مملکت نے بڑا اعلان کر دیا

ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط‘چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال‘ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی

ہائر ایجوکیشن کی خود مختاری کے معاملہ پر صدر مملکت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اس کے ترمیمی آرڈیننس 2021ء کی منظوری دیتے ہوئے خود مختاری ختم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button