پاکستانفیچرڈ پوسٹ

محکمہ خوراک پنجاب پر قیامت ڈھا دی گئی، قومی احتساب بیورو(نیب) نے محکمہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر کیا کچھ قبضہ میں لے لیا؟ تمام سرکاری محکموں میں دوڑیں لگ گئیں

نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا

محکمہ خوراک پنجاب پر قیامت ڈھا دی گئی، قومی احتساب بیورو(نیب) نے محکمہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر کیا کچھ قبضہ میں لے لیا؟ تمام سرکاری محکموں میں دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی دینے کی انکوائری کر رہی ہے، جس کے سلسلے میں نیب نے متعدد بار محکمہ خوراک سے گزشتہ تین سالوں کی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن محکمہ خوراک نے مسلسل ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔ اس انکوائری میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر ایم خان کو بھی نیب طلب کر چکا ہے اور سکندر ایم خان گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد پیش ہوکر مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button