پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت دونوں نے مورچے بنا لیے‘ کس کا پلڑا بھاری؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا

جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کو ساتھ کھڑا کر کے اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے‘ میں تو دوست تھا مجھے دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں

جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت دونوں نے مورچے بنا لیے‘ کس کا پلڑا بھاری؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کو ساتھ کھڑا کر کے اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سب سے قریبی دوست سمجھے جانے والے اب کھل کر سامنے آگئے ہیں، جہانگیر ترین نے پیغام دیا ہے کہ ایک سال تک چپ رہا اب ظلم بڑھتا جارہا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں تو دوست تھا مجھے دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں چینی کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے حکومت نے گزشتہ ہفتے پنجاب بھر میں چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلو مقرر کی، اس کے خلاف پنجاب کے شوگر ملرز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں، بدھ کو لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں چینی 80روپے فی کلو پر فروخت کرنے کا حکم جار ی کردیا ہیلاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ پنجاب کی شوگرملز سے ایک لاکھ 55ہزار ٹن چینی کی وصولی یقینی بنائی جائے، کین کمشنرز تمام شوگر ملز سے پیداوار کے تناسب سے چینی لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button