پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاق اور پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ڈالنے کے لئے اس کام کی ضرورت نہیں پڑے گی؟ رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن کونسا قدم اٹھائے گی؟ راناثناء اللہ نے بتا دیا

جہانگیر ترین کے ساتھ جو اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی تعداد ہے، اس سے پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے

وفاق اور پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ڈالنے کے لئے اس کام کی ضرورت نہیں پڑے گی؟ رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن کونسا قدم اٹھائے گی؟ راناثناء اللہ نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی تعداد ہے، اس سے پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، لیکن مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا کہ ظلم ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button