پاکستان

جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے نام بھی نئی ایف آئی آر میں ڈال دیئے گئے لیکن یہ کام کس کے کہنے پر کیا گیا؟ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ سامنے آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین اور اعظم خان اینڈ کمپنی کے مابین تعلقات ٹھیک نہیں ہیں ان کے کہنے پر بیٹیوں کے نام ایف آئی آر میں ڈالے گئے ہیں

جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے نام بھی نئی ایف آئی آر میں ڈال دیئے گئے لیکن یہ کام کس کے کہنے پر کیا گیا؟ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ سامنے آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی جہانگیر ترین اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اینڈ کمپنی کے مابین تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ اس کے بارے میں جہانگیر ترین نے خود بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا اور یہ کسی سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین یہ سمجھ رہے ہیں کہ اب تک وہ گروپ جو کے عمران خان کے اردگرد ہے جب بھی جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات ٹھیک ہونے لگتے ہیں جیسے ہی اعظم خان اور ان کے ساتھیوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں کا پھر رابطہ ہوا ہے تو یہ لوگ کوئی نا کوئی فلر چھوڑ دیتے ہیں جیسے ابھی چینی کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ اب کی بار جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے نام پر بھی ڈالے گئے ہیں اب کی بار ایف آئی اے یا شہزاد اکبر نے کیاکیا ہے اب جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے نام بھی ایف آئی آر میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے ہی ترین کے بیٹوں اور بیٹیوں کے نام ڈالے ہیں اور یہ سب کچھ عمران خان کو اعتماد میں لیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button