پاکستان

لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں یا ان میں کمی آ رہی ہے؟ شہریوں کے لئے ناقابل یقین خبر منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر نئی بحث کا آغاز ہوگیا

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد تک پہنچ گئی

لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں یا ان میں کمی آ رہی ہے؟ شہریوں کے لئے ناقابل یقین خبر منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب اور بالخصوص دارا؛لحکومت لاہور میں کورونا مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا کے 7 ہزار 10 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 575 مثبت کیس نکلے، صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 62 اورلاہور میں 28 اموات ہوئیں، لاہور کے ہسپتالوں کے آئی سی یو میں 30 نئے مریض داخل ہوئے، لاہور کے جب کہ 78فیصدآئی سی یواور70فیصدآکسیجن وارڈ بھرے ہوئے ہیں۔ کورونا کی بڑھتے ہوئے کیسز کی بنا پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی دستیابی سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی، نجی ہسپتالوں سے متعلق معلومات ہیلپ لائن 080000742 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button