پاکستان

آپ نے غلط دروازے پر دستک دی، یہاں سے انصاف نہیں ملے گا بلکہ؟ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنماء فوزیہ قصوری نے جہانگیر ترین کو خبردار کر دیا

آپ ایک مالدار اور طاقتور آدمی ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل ہے لہذا آپ کے لئے سب اچھا ہوگا: فوزیہ قصوری

آپ نے غلط دروازے پر دستک دی، یہاں سے انصاف نہیں ملے گا بلکہ؟ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنماء فوزیہ قصوری نے جہانگیر ترین کو خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ان کے خلاف زیادتی ہو رہی ہے اور اب وہ تحریک انصاف سے ہی انصاف مانگ رہے ہیں۔اسی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فوزیہ قصوری نے جہانگیر ترین کو کہا کہ آپ غلط دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔آپ صرف چند سالوں کے لیے ساتھی تھے۔ میں 22 سال تک پارٹی کی وفادار رہی لیکن تحریک انصاف میں کوئی انصاف نہیں ہے لیکن آپ دل چھوٹا مت کریں۔آپ ایک مالدار اور طاقتور آدمی ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل ہے لہذا آپ کے لئے سب اچھا ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پارٹی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی لیکن ساتھ ہی خدشات کا اظہار کر دیا۔
فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ 2013 سے عمران خان سے کہہ رہی ہوں کہ ہم اپنے مقصد اورفلسفے سے ہٹ رہے ہیں۔ 2013 میں بھی پارٹی چھوڑی تو عمران خان نے واپس بلایا۔پارٹی میں الیکشن اور ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی بہت بات ہوئی۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی گئی اور اسی پارلیمنٹ میں رہنے کی تنخواہیں لی گئیں۔انکا کہنا تھا کہ جن کا ہم نے احتساب کرنا تھا ان کو کیوں پارٹی میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button