پاکستان

پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹر ایک دن بند رکھنے کا اعلان

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق پنجاب کےتمام ویکسینیشن سنٹرز جمعہ کے دن بند رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے مطلع کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزاتوار کے دن کھلے رہیں گے،عوام مزیدرہنمائی  کے لئے 1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button