پاکستان

"بچت کا انوکھا طریقہ”۔۔۔سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھوج ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔

کابینہ کمیٹی نے وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کیا۔ آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button