پاکستان

لاہور پولیس اور ایل ڈی اے کی مشترکہ کارروائی، معروف زمانہ قبضہ گروپ و بدمعاش منشاء بم اور اس کے بیٹوں سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار‘ ملزم موقع سے فرار

منشا بم اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا جہاں سے وہ عارضی ٹھیلے لگوا کر بھتہ وصول کرتے تھے

لاہور پولیس اور ایل ڈی اے کی مشترکہ کارروائی، معروف زمانہ قبضہ گروپ و بدمعاش منشاء بم اور اس کے بیٹوں سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار‘ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس اور ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کے مبینہ قبضے سے اربوں روپے مالیت کی 40 کنال زمین واگزار کرا لی۔ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا جہاں سے وہ عارضی ٹھیلے لگوا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹے شہریوں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button