پاکستان

شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس، علی ترین ایف آئی اے میں پیش، تفتیش جاری

ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا تھا اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے

شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس میں جہانگیر ترین کا بیٹا علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہو گئے ہیں جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ان سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے طلب کرنے پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا تھا اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جب کہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی ترین وکلا ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے جہاں ایف آئی اے کی ٹیم ان سے تفتیش کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button