پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی دھمکی نے کام دیکھا دیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیٹ بچانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا، چمک والی سیٹوں پر بیٹھے منظور نظر افسران کی چھٹی

پنجاب حکومت نے9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی دھمکی نے کام دیکھا دیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیٹ بچانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا، چمک والی سیٹوں پر بیٹھے منظور نظر افسران کی چھٹی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سید گلزار حسین شاہ کو تبدیل کرکے کمشنر راولپنڈی، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی نبیل جاوید کو سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور اور ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ سید محمد مسعود نعمان کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران احمد قریشی کو او ایس ڈی بناکر ایس اینڈ جی ایڈی میں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سیکرٹری انرجی محمد عامر جان سے سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سلمان اعجاز کو چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ، نوید حیدر شیرازی کو ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محمد حسن اقبال کو 3 ماہ کے لیے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button