پاکستان

ڈاکٹر کو گرفتار کیوں کیا؟ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کا احتجاج، صوبے بھر کی ایمرجنسی بند

ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں کل ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کی فیملی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ان کو فوری رہا کیا جائے

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن بلوچستان نے ڈی ایچ کیو قلات میں ڈاکٹر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر میں ایمرجنسی سمیت دیگر سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں کل ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کی فیملی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر احمد عباس کے مطابق ڈاکٹر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد صوبے بھر میں او پی ڈیز اور دیگر سروسز بند رہیں گی، اگر محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ تک ایم ایس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو صوبے بھر میں تمام ایمرجنسی سروسز بند کر دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button