پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت، کورونا خوف میں مبتلا شہری بھی سکھ کا سانس لینے لگے

ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے کورونا ویک نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت، کورونا خوف میں مبتلا شہری بھی سکھ کا سانس لینے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے کورونا ویک نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویک کی ایفیشینسی 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے مگرتیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے، کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا ویک ویکسین بھی چین کی تیار کردہ ویکسین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.