پاکستان

قیمتیں بڑھتی ہیں تو شور،کم ہوں تو کوئی بولتا نہیں؛وزیر اعظم کا گلہ

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا لیکن قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں۔

پنجاب میں اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، مشیران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں چینی کی طرز پر چکن اور گھی کی قیمتیں بھی مقرر کرے گی تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکا نے یہ فیصلہ کیا تاکہ چکن کی قیمتوں کو لگام دی جاسکے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی میڈیا ٹیم کو ٹاسک دیا کہ وہ حکومت کے اچھے اقدامات کو اجاگر کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا لیکن قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں؟ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو اجاگر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.