پاکستان

ڈسکہ ضمنی الیکشن؛ تیر اور شیر ایک ہوگئے

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل سجنے جا رہا ہے جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اب الیکشن سے چند گھنٹے قبل پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.