پاکستان

کورونا؛صوبوں کے درمیان دو روز کے لئے ٹرانسپورٹ بند

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبوں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ دو روز کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہفتے کی شب سے اتوار کی رات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک سے دوسرے صوبے میں داخلہ یا اخراج مکمل طور پر بند رہے گا، صرف مال بردار گاڑیوں کو صوبوں کے مابین سفر کی اجازت ہو گی۔محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اتوار کی رات 12 بجے تک رہے گی، صوبوں کے اندر بھی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے کے لیے سفر کرنے والے مسافر حضرات بس اڈوں پر تشریف نہ لائیں۔

سندھ میں بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.