پاکستان

ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی رقم ادا نہ کرنے پر عدالت برہم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سےٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنے کے کیس میں سیکرٹری انفارمیشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کے روبرو پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن محمد علی بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ پنجاب حکومت نے ٹی وی چینلز کو ادائیگیاں کرنی ہیں، پنجاب حکومت کوادائیگی کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی۔اس پر چیف جسٹس قاسم خان نے سیکرٹری انفارمیشن انور جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہوگا کہ سیکرٹری آئندہ سماعت پر ٹی وی چینلز کو ادائیگیاں کرکے پیش ہوں ، عدم ادائیگی پروہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

عدالت نے پی بی اے سے صحافیوں اور کارکنوں کی تنخواہوں سے متعلق بیانِ حلفی طلب کرلیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرتنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق ٹی وی چینلز بیان حلفی جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.