پاکستان

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں چینی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ کے جج عامر محمود خان نے کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین جے ڈی ڈبیلو شوگر ملز کے مالک ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.