پاکستان

ڈسکہ: ن لیگ اورپی ٹی آئی میں مرغوں کا انتخابی دنگل

ڈسکہ این اے 75 میں انتخابی دنگل کےلیےمرغوں کا نمائشی دنگل سج گیا۔ مرغوں کا دنگل موسےوالا گاؤں میں کروایا جا رہا ہے

ڈسکہ: ن لیگ اورپی ٹی آئی میں مرغوں کا انتخابی دنگل، ڈسکہ این اے 75 میں انتخابی دنگل کےلیےمرغوں کا نمائشی دنگل سج گیا۔ مرغوں کا دنگل موسےوالا گاؤں میں کروایا جا رہا ہےجبکہ مرغوں کی لڑائی کا نمائشی دنگل پی ٹی آئی اورمسلم لیگ نون کےکارکنوں نےکروایا۔ مقابلےمیں شریک سفید رنگ کا مرغا پی ٹی آئی جبکہ کالا مرغا مسلم لیگ نون کا ہے۔ ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائےدونوں جماعتوں کےکارکنان کی جانب سےنعرے لگائےجارہےہیں۔ اس موقع پر کارکنان نےکہا کہ دنگل کا ماحول ہےتوہم نےبھی نمائشی دنگل سجایا ہےجس کا مرغا یہ دنگل جیتےگا وہی انتخابی دنگل بھی جیتےگا۔

واضح رہےکہ سیالکوٹ کےقومی اسمبلی کےحلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کےسلسلےمیں پولنگ شام 5 بجےتک جاری رہے گی۔ حلقےمیں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزارہے،جبکہ کل 360 پولنگ اسٹیشنزبنائےگئےہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنزکو حساس ترین قراردے کراے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ 14 پولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردے کربی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنزسی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے لگائےگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.