پاکستان

رمضان ریلیف پیکج کا آغاز،کتناریلیف دیا جائےگا؟

جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھرسے 4 ہزار 881 یوٹیلیٹی اسٹورزپرآج سےرمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا

جمان یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے 4 ہزار 881 یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کی رعایت دی جائے گی۔ جب کہ  جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد مالیت کی اشیاء کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔

گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا، چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.