پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جہانگیر ترین کو نااہل کروانے میں وزیراعظم عمران خان نے کیا کردار ادا کیا؟ ناراض رہنماء کو کیوں کھڈے لائین لگایا گیا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ بڑا سچ سامنے لے آئے

ایک زمانے میں جہانگیر ترین عمران خان کے مشیرِ خاص ہوتے تھے، پارٹی کے تمام فیصلوں میں ان کی مشاورت شامل ہوتی تھی

جہانگیر ترین کو نااہل کروانے میں وزیراعظم عمران خان نے کیا کردار ادا کیا؟ ناراض رہنماء کو کیوں کھڈے لائین لگایا گیا؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ بڑا سچ سامنے لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو اپنے ساتھ اکٹھا کرکے ایک متاثر کن پاور شو کیا ہے۔ اس اقدام سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساخت میں ترین فیکٹر کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاست میں اِن کرنے اور انتخابات جتوانے میں جہانگیر ترین کی ذہانت اور مہارت کا ہاتھ تھا۔ ایک زمانے میں جہانگیر ترین عمران خان کے مشیرِ خاص ہوتے تھے، پارٹی کے تمام فیصلوں میں ان کی مشاورت شامل ہوتی تھی۔ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو تب بھی جہانگیر ترین کو وہی اہمیت حاصل رہی، وہ کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے، کابینہ کے کئی وزیر ان کو اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے رہے۔

عمران خان سے اس قدر قربت اور بیحد اہمیت کے بعد ایسا کیا ہوا کہ دونوں کے تعلقات میں اس قدر دوری آگئی کہ ترین کو اپنے خلاف ہونے والے اقدامات کے حوالے سے ارکانِ اسمبلی کو اکٹھا کرنا پڑا ہے۔ ان دونوں کے معاملات میں پہلی دراڑ تو سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے آئی جس میں جہانگیر ترین کو نااہل اور عمران خان کو صادق و امین قرار دیا گیا۔ اسی وقت یہ باتیں سنی گئی تھیں کہ دراصل یہ سب کچھ سواپ اور انڈر اسٹینڈنگ کے نتیجے میں ہوا ہے اور اس فیصلے کے ساتھ ہی بلکہ پہلے سے کہا جانے لگا کہ کیا ہوا اگر ایک کھلاڑی آؤٹ ہو گیا، ٹیم تو جیت رہی ہے۔ ترین کے قریبی ساتھی سمجھتے ہیں کہ ان کی نااہلی میں تحریک انصاف کی قیادت کی مرضی بھی شامل تھی۔ جہانگیر ترین اپنی نااہلی کو اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی پھانس سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.