پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے یا پاکستان تحریک انصاف میں نیا فارورڈ بلاک بنے گا؟ ملکی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دینے والی خبر سامنے آگئی

پاور شو پر خاموشی برقرار رکھی تو اسے ر حکومت کی کمزوری پر محمول کیا جائیگا تاہم اس گروپ کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا

کیا جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے یا پاکستان تحریک انصاف میں نیا فارورڈ بلاک بنے گا؟ ملکی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گو کافی عرصے سے سیاسی طور پر خاموش ہیں لیکن عملا وہ لاہور، اسلام آباد اور لودھراں ہر جگہ اراکینِ اسمبلی اور بیوروکریٹس سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ ان کا سیاسی ڈیرہ ہروقت آباد رہتا ہے جن 20سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہو کر حکومتی اقدامات کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ سارے لوگ جہانگیر ترین کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں، ان لوگوں کے سیاسی کیریئر میں جہانگیر ترین کا اہم کردار رہا ہے۔

توقع یہی ہے کہ یہ گروپ مزید بڑا ہو جائے گا اور حکومت نے اگر ان کو کوئی نوٹس نہ بھیجا اور ان کی طرف سے پاور شو پر خاموشی برقرار رکھی تو اسے پی ٹی آئی اور حکومت کی کمزوری پر محمول کیا جائے گا تاہم اس گروپ کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ جہانگیر ترین کی اسپیشلائزیشن صرف اور صرف پی ٹی آئی ہے اور وہ جو کچھ بھی کریں گے، پی ٹی آئی کے اندر رہتے ہوئے ہی کریں گے۔ اگر حکومت نے دباؤ بڑھایا تو یہ فارورڈ بلاک کی شکل اختیار کر جائے گا وگرنہ موجودہ غیر رسمی شکل میں ہی چلتا رہے گا۔

اندازہ یہ ہے کہ جہانگیر ترین اپنی عادت کے عین مطابق بہت زیادہ تیز نہیں چلیں گے، وہ تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو کے قائل محسوس ہوتے ہیں، اس لئے ان کی طرف سے کسی جارحانہ سیاسی داؤ پیچ کی امید نہیں ہے۔ وہ حکومت کے اقدامات دیکھ کر اپنی آئندہ کی پالیسی وضع کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ تاش کے پتوں کو سینے کے ساتھ لگائے رکھیں گیاور اپنے پتے تب ہی شو کریں گے جب ملکی فضا میں سیاسی تبدیلی کے حوالے سے ارتعاش پیدا ہونا شروع ہوگا۔ ترین کے قریبی حلقوں کا خیال ہے کہ اگست ستمبر میں ایسے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین بھی اپنے سیاسی داؤ اس وقت تک بچا کر رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.