پاکستان

پرویزرشید نے آٹا،چینی چوروں کو خبردارکردیا

پرویزرشید نےکہا ہےکہ  ڈسکہ کےعوام نےاپنے بکسوں کی حفاظت سےحق حاکمیت حاصل کیا

پرویزرشید نےآٹا،چینی چوروں کوخبردارکردیا،کھوج نیوزکے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنما پرویزرشید کا ڈسکہ الیکشن میں کامیابی سےمتعلق کہنا ہےکہ ڈسکہ کےعوام جمہوری تحریک کے ہیروہیں۔ پرویزرشید نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےایک پیغام میں کہا ہےکہ پھرراج کرے گی خلق خدا،ڈسکہ والوزندہ باد۔

پرویزرشید نےکہا ہے کہ  ڈسکہ کےعوام نےاپنے بکسوں کی حفاظت سے حق حاکمیت حاصل کیا ہے، آج جیسے ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچےگا۔ واضح رہے کہ پرویزریشد کا گزشتہ روزاپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آج ڈسکہ میں بکسہ چوروں،آٹا،چینی،تیل، دال،بجلی،گیس،پٹرول اورروزگارچوروں کےساتھ وہی ہوگا جو 65 میں ڈسکہ کےہمساۓ چونڈہ میں حملہ آور ٹینکوں کےپُرخچےاُڑا کرہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.