پاکستان

شیخ رشید نےعمران خان حکومت کی شکست تسلیم کرلی

وفاقی وزیرِداخلہ کا کہنا ہےکہ عمران خان سیاسی طورپرزندہ ہیں،افواہوں میں کوئی صداقت نہیں

شیخ رشید نےعمران خان حکومت کی شکست تسلیم کرلی، وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سیاسی طورپرزندہ ہیں،افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، پیوٹن اورٹرمپ نہیں مان رہے،ہم الیکشن نتائج مان رہےہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہےکہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور نون لیگ کے درمیان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی، ہمیں ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے، جوتیوں میں دال بانٹ رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ تحریکِ انصاف کا منشور ہےکہ چوکیدارکا کردارادا کرتےہوئےہرایک کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ووٹ علی اسجد ملہی نے لیئے وہ ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہے، ڈسکہ میں پی ٹی آئی ہارکربھی جیتی ہے کیونکہ جمہوریت جیتی ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پیوٹن اور ٹرمپ نہیں مان رہے، ہم الیکشن نتائج مان رہے ہیں، ہم ہارکربھی سرفخرسے بلند رکھتے ہیں کہ ہمیں اتنے ووٹ ملے۔ انہوں نےکہا کہ شہزاد اکبرکے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ کہیں نہیں جا رہے، پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عثمان بزدار کا سکہ مضبوط ہے، عمران خان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِ اعظم نے چینی، آٹے سمیت تمام مافیاؤں کو للکارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کپتان ہیں، جو سیاست میں تمام مافیاز سے لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزیدکہا کہ ایف آئی اے میرے تابع ہے، شہزاد اکبر جو کام کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں۔ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے میرے تعلقات بہت اچھے ہیں، وہ جو بات کرتی ہے اس پر پہرہ دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.