پاکستان

جہانگیرترین کاکردارکیا ہوگا؟رحمان ملک نےحکومت پربجلیاں گرادیں

اجلاس کے سلسلے میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

جہانگیرترین کاکردارکیا ہوگا؟رحمان ملک نےحکومت پربجلیاں گرادیں،پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما رحمٰن ملک کا کہنا ہےکہ 4 دن بعد جہانگیرترین بڑا کردارکریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہورہا ہے جس کی صدارت شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پرگفتگوہوگی۔

اجلاس کے سلسلے میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی آنے والی ہے جس کے لیے حکومت تیاری کر لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایس او پیز پر واقعی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عوام جہاں زیادہ ہیں وہاں احتیاط کرنا چاہیئے، پوری دنیا میں ویکسین فری ہے اور ہمارے یہاں کاروبار ہو رہا ہے۔ رحمٰن ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسکہ میں جیت پارلیمانی سیاست کی ہوئی ہے، ڈسکہ میں نون لیگ کی جیت پیپلز پارٹی کے مؤقف کی فتح ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.