پاکستان

اسلامی سال 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

وفاقی حکومت نے اسلامی سال بمطابق 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے۔

حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نوٹی فکیشن بھیجا گیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کرے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک کے آغاز پر بینک ازخود سیؤنگ کھاتے رکھنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی رقم منہا کردیں گے۔

وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کے لیے زکوة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.