پاکستان

کورونا کا ایک اور ہلاکت خیز دن؛114 افراد جاں بحق

 جان لیوا وائرس نے آج بھی 114 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 066 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,734,96 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 721,018 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ68 ہزار 750 ، پنجاب میں 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبر پختونخوا میں 98 ہزار 301، اسلام آباد میں 65 ہزار 700، بلوچستان میں 20 ہزار 241، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.