پاکستان

شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے۔

جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محد فیصل، جرمن وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور سفارتے خانے کے سینئر عہدیداران نے ایئرپورٹ پر شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کررہے ہیں۔

برلن ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ  کاروباری اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.