پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں کب توڑیں گے؟ ”کھوج نیوز“ نے حکومتی ایوانوں میں جاری اکھاڑ پچھاڑ کی تمام کہانیاں بے نقاب کرکے سب کو حیران کر کے رکھ دیا

اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ بڑے بھائی کو خبر ہوگئی،پھر معاملہ رک گیا، عمران خان آج کل اسمبلیاں توڑنے پر تلے ہوئے ہیں

وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں کب توڑیں گے؟ ”کھوج نیوز“ نے حکومتی ایوانوں میں جاری اکھاڑ پچھاڑ کی تمام کہانیاں بے نقاب کرکے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عمران خان آجکل اسمبلیاں توڑنے پر تلے ہوئے ہیں،خبر یہ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ بڑے بھائی کو خبر ہوگئی،ہوسکتا ہے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے فائدہ ہوجائے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسکہ کے ایک حلقے میں الیکشن کو صاف شفاف بنانا ممکن ہے، پولیس، رینجرز بھیج دی جائے،الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اچھی بات ہے الیکشن کمیشن آزادانہ کام کررہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر کوشش کرکے دیکھ لی، جو لوگ گیلانی کو ووٹ دیں گے ان کو پنجاب میں ٹکٹ دی جائے گی، جہانگیرترین نے سارے ممبران لاکر سامنے کھڑے کردیے ہیں،عدالت گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے توپیغامات بھیجے لیکن وہ نہیں ملا، معذرت کی کہ میں نے حکومت سے آپ کو نکلوایا، لیکن ہم کیسے اکٹھے چل سکتے ہیں؟جہانگیرترین جب شہبازشریف کے ساتھ رہے تو کام کیا، پرویزالٰہی کے ساتھ بھی کام کیا، ہر جماعت میں ایک بڑا بھائی بیٹھا ہوا ہے۔اس طرح سب کا بھی ایک بڑا بھائی ہے۔خبر یہ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ بڑے بھائی کو خبر ہوگئی،پھر معاملہ رک گیا، عمران خان آج کل اسمبلیاں توڑنے پر تلے ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے فائدہ ہوجائے،ان کے اردگرد چار پانچ آدمی ہیں جو لڑائی پرتلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.