پاکستان

نوٹس پھاڑسیاساسی محاذ کھل گیا،راناثنااللہ نےطبل جنگ بجا دیا

راناثناء اللہ نےکہا کہ یہ بات غلط ہےکہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کوٹیک اوورکرنا چاہتی ہے

نوٹس پھاڑسیاساسی محاذ کھل گیا،راناثنااللہ نےطبل جنگ بجا دیا،کھوج نیوزکےمطابق لاہورمیں میڈیا سےبات کرتےہوئےراناثناء اللہ نےکہا کہ یہ بات غلط ہےکہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کوٹیک اوورکرنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم میں تمام فیصلےمشاورت سےہوئے،بلاول بھٹونےنوٹس پھاڑکراچھی حرکت نہیں کی،انہوں نےجوعمل کیا وہ میری نظرمیں مناسب نہیں۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ لینا بےاصولی ہے،قائد حزب اختلاف کےعہدے کےلئےپیپلزپارٹی حکومتی اراکین کےووٹ نہیں لےسکتی،یہیں سےبات بگڑی ہے،پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھےگی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ ٹولےکی پالیسی انتقام کےسوا کچھ نہیں،انھوں نےاب اپنوں سےبھی انتقام لینا شروع کردیا ہے،سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنےانجام کوپہنچےگا،خوشاب کےعوام بھی انتقامی پالیسیوں کومسترد کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.