پاکستان

حکومت کو لندن کی طاقت سے شکست؟مریم نواز پی ٹی آئی پراندھا دھند فائرنگ

مریم نوازنےکہا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے،حکومت نیب کومخالفین کےخلاف استعما ل کررہی ہے

حکومت کو لندن کی طاقت سے شکست؟مریم نواز پی ٹی آئی پراندھا دھند فائرنگ، لاہورہائی کورٹ میں پیشی کےموقع پرمیڈیا سےبات کرتےہوئےمریم نوازنےکہا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے،حکومت نیب کومخالفین کےخلاف استعما ل کررہی ہے،یہ مجھےلانگ مارچ کےدن گرفتارکرنا چاہتےتھے۔ ڈسکہ کےضمنی انتخاب کےحوالےسےمریم نوازکا کہنا تھا کہ حکومت اوران کی طاقت ختم ہورہی ہے،وہ ڈسکہ کےعوام کومبارکباد دیتی ہیں کہ انہوں نےاپنےووٹ پرپہرا دیا،آٹا،بجلی ،گیس چوروں اور ووٹ چوروں کا احتساب کیا،فروری میں یہ دھاندلی کرکےبھی نہیں جیت سکے،ہرفورم پرشکست کھانےکےبعد انہیں عوام کےمیدان میں آنا پڑا اورعوام کےووٹوں نےانہیں الٹےپاؤں بھاگنےپرمجبورکردیا۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی ڈسکہ میں فتح بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہےکیونکہ مسلم لیگ (ن) نےیہ مقابلہ حکومتی مشینری کےساتھ کیا ہے۔ پوری ریاست کی طاقت اورانتطامیہ ایک طرف کھڑی تھی،مسلم لیگ (ن) کودبانےاورختم کرنےکی کوشش کی گئی، مسلم لیگ (ن) کےقائد کےخلاف بیانات دیئے گئے،یہ لوگ جس کی طاقت ختم کرنےکا دعویٰ کرتےتھےاس نےلندن میں بیٹھ کرانہیں شکست دی۔

جہانگیرترین کےمعاملےپرمریم نوازنےکہا کہ جہانگیرترین اورپی ٹی آئی کےباہمی معاملات پرکچھ نہیں بولنا چاہتی،جب تک جہانگیرترین کا نمک کھا رہےتھےاوران کےخرچےپرعیش کررہے تھےاس وقت تک وہ شوگرمافیا نہیں تھےاوراب ان کوسب یاد آگیا۔ حکومت کی حمایت کرنےوالےجہانگیرترین سےسبق سیکھیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہےکہ جس پراحسان کرواس کےشرسےبچو۔

پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم سےمتعلق مریم نوازنےکہا کہ بلاول بھٹوزرداری سےمتعلق میرا واضح موقف سامنےآچکا ہے،پیپلزپارٹی کونوٹس مسلم لیگ (ن) نےنہیں پی ڈی ایم نےبھیجا،یہ نوٹس متفقہ رائےکےبعد بھیجا گیا،مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹوکےخط کا جواب دیں گے، پی ڈی ایم قائم ہےاوراس میں شامل جماعتیں متحد ہیں،پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانےکےلیےپی ڈی ایم اکٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اورملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.