پاکستان

جہانگیرترین کواسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل؟سیاسی شطرنج پرنیا کھیل شروع

جہانگیرترین نے 40 سےزائد ہم خیال اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کوافطارڈنرپرمدعوکرنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں

جہانگیرترین کواسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل،آگےکون سانیا کھیل ہوگا؟ تحریک انصاف کےمرکزی رہنما جہانگیرترین نے 40 سےزائد ہم خیال اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کوافطارڈنرپرمدعوکرنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں اوراس حوالےسےآئندہ چند روزمیں حامی اراکین اسمبلی کا اب تک کا سب سےبڑا سیاسی پاورشودکھانےکیلیےکوششیں عروج پرپہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب حکومت سےناراض کئی اراکین جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کےمتعلق فیصلہ کرنےسےقبل یہ جاننےکی کوشش کررہےہیں کہ جہانگیرترین کواسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہےیا نہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ جہانگیرترین اورعمران خان کےدرمیان جاری کشیدگی میں تاحال غیرجانبداری برقراررکھےہوئے ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کئی ناراض ارکان کومنانےکی کوشش کررہی ہےجبکہ کچھ اراکین بشمول وزراء کے خلاف مستقبل میں سخت اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اوراس حوالے سےآئندہ چند ہفتوں کے دوران مرحلہ وارپیش رفت ممکن ہے۔

جہانگیر ترین کے قریبی حلقوں کے مطابق اب تک 28 اراکین پنجاب اسمبلی اور 12 اراکین قومی اسمبلی نے منظرعام پرآکرانکا ساتھ دینے کاآغاز کیا ہے تاہم مزید کئی ایسے اراکین ہیں جو جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ابھی تک وہ اس لئے منظر عام پر نہیں آ رہے کیونکہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے اس طریقہ کار کو اسٹیبلشمنٹ کی تائید حاصل ہے یا نہیں ،اگر انہیں یقین ہوجاتا ہے کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے کوئی حمایت ہے تو یہ لوگ آئندہ چند روز میں میڈیا کے سامنے آکر جہانگیر ترین کے حق میں بولتے دکھائی دیں گے بصورت دیگر یہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اس وقت جہانگیرترین گروپ بننےسےشدید دباؤمیں ہیں اورانہیں معلوم ہےکہ اگرجہانگیرترین نےناراضگی کو دشمنی میں تبدیل کرنےکا حتمی فیصلہ کرلیا تووہ یقینی طورپروفاق اورپنجاب میں ایک موثرفاروروڈ بلاک بنا سکتےہیں جومستقبل میں اپوزیشن کے ساتھ ملکرکوئی انتہائی اقدام کرسکتا ہے۔

جہانگیر ترین کے حامیوں میں بھی نئی صف بندی ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ واضح طور پر ان سے غیر متعلق ہونے کا اظہارکررہے ہیں اور چند ابھی تک غیر جانبدار اور خاموش ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید کو جہانگیر ترین کے نہایت قریب سمجھا جاتا تھا لیکن چند روز پہلے انہوں نے بھی بیان دیا ہے کہ عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کے موقف سے انہیں دکھ ہوا ہے، اسی طرح وفاقی وزیر فواد چوہدری جو ماضی میں شاہ محمود قریشی اور ترین کی لڑائی میں کھل کر جہانگیر ترین کا ساتھ دیتے تھے وہ ابھی تک خاموش ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.