پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں بھی عوام کو سستی چینی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام، ذخیرہ اندوزوں کی من مانیاں عروج پر، شہری خوار ہونے پر مجبور

انسپکشنز کے دوران 135خلاف ورزیاں پائی گئیں، 110چالان کیے جبکہ 25افراد کی گرفتاری عمل میں آئی اور مقدمات درج کیے گئے

پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں بھی عوام کو سستی چینی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام، ذخیرہ اندوزوں کی من مانیاں عروج پر، شہری خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کو سستی چینی سمیت سستی اشیاء مہیا کرنے کے لئے لگائے گئے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولت مہیا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے کیونکہ ذخیرہ اندوزوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جس کے بعد شہریوں کو رمضان بازاروں سے بھی سستی چینی دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ لاہور کا چینی کی قیمتوں کیحوالے سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز1207 انسپکشنز کی گئیں، 32 مارکیٹوں کا دورہ کیا گیا۔ ڈی سی لاہور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ82 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کیے گئے۔مدثر ریاض کے مطابق انسپکشنز کے دوران 135خلاف ورزیاں پائی گئیں، 110چالان کیے جبکہ 25افراد کی گرفتاری عمل میں آئی اور مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.