پاکستان

روس کے صدر نے پاکستان کو بلینک چیک کی پیش کش کیوں کی؟ بدلے میں وزیراعظم عمران خان سے کیا مانگا گیا؟ تہلکہ خیز خبر نے سب کے چودہ طبق روشن کر دیئے

روسی صدر نے پاکستان کو پیغام بھجوایا کہ اگر آپ گیس پائپ لائنز اور ریڈورز سمیت کسی بھی معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں۔

روس کے صدر نے پاکستان کو بلینک چیک کی پیش کش کیوں کی؟ بدلے میں وزیراعظم عمران خان سے کیا مانگا گیا؟ تہلکہ خیز خبر نے سب کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام تک روسی صدر پیوٹن کا اہم ترین پیغام پہنچایا ہے۔پاکستان و روسی حکام کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی اہم میٹنگ میں شریک اعلی حکومتی شخصیت نے بتایا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے صدر کا ایک اہم پیغام لے کر آیا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مذکورہ حکومتی شخصیت کے مطابق دوسرے الفاظ میں روسی صدر نے پاکستان کو بلینک چیک کی آفر دے دی ہے۔ جب ان سے بلینک چیک آفر کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے روسی وزیر خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر آپ گیس پائپ لائنز، ریڈورز اور دفاع سمیت کسی بھی معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ روس نے اپنی پیشکش دی ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس پیشکش پر کیا رد عمل دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.