پاکستان

یکم رمضان المبارک کو بینک لین دین کے لیے بند رہیں گے

 یکم رمضان المبارک کو ملک بھر کے تمام بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1442 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوۃ کی کٹوتی کے لیے ” بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینک یکم رمضان المبارک  1442 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تمام بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورتِ حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کرکے) معمول کا یومِ کار سمجھتے ہوئے انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.