پاکستان

پیپلزپارٹی اعتماد کھو چکی، پی ڈی ایم میں واپسی ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبرآگئی

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نےسیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے عہدوں سےاستعفےمولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پربھجوا دیے

پیپلزپارٹی اعتماد کھو چکی، پی ڈی ایم میں واپسی ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبرآگئی،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بھجوا دیے۔ یپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر استعفیٰ پہنچایا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شیری رحمان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ کی جانب سے بھی پی ڈی ایم عہدوں سےاستعفے بھجوائے گئے ہیں۔ دوسری جانب رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا پی ڈی ایم سے راستہ الگ کرنے والوں کیلئے کہنا ہے کہ جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، ان کا اپنا راستہ ہے اور پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.