پاکستان

بند راستے کھلوانے کے لئے شیخ رشید نے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا

اجلاس میں بڑے فیصلے‘ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں

بند راستے کھلوانے کے لئے شیخ رشید نے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا‘ حکومت نے ملک بھر میں بند راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جب کہ اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.