پاکستان

لاہور،مظاہرین منتشر،ملتان روڈ پرٹریفک بحال

چوہنگ میں مراکہ کےمقام پرایک مذہبی جماعت کےدھرنےکےباعث ٹریفک کےلیےبند سڑک کھول دی گئی

لاہورکےعلاقےچوہنگ میں مراکہ کےمقام پرایک مذہبی جماعت کےدھرنےکےباعث ٹریفک کےلیےبند سڑک کھول دی گئی ہے۔ چوہنگ میں پولیس کی جانب سےمظاہرین کومنتشرکردیا گیا ہےجس کےنتیجےمیں ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔ چوہنگ میں دھرنا مظاہرین کومنتشرکرنےکے لیےآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تھی،دھرنےمیں شریک مذہبی جماعت کےکارکنوں کی جانب سےپولیس پرپتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔ ٹریفک پولسی کےمطابق مظاہرین کےاحتجاج ختم کرنےکےنتیجےمیں ملتان روڈ پرٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق راول ڈیم روڈ، ترامڑی چوک،فیصل ایونیو،ایکسپریس وے،مارگلہ روڈ،جناح ایونیو،سرینگرہائی وے،اتاترک ایونیو،کانسٹیٹیوشن ایونیو،الیونتھ، ٹینتھ،نائینتھ اور سیون ایونیوپربھی ٹریفک معمول کےمطابق رواں دواں ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزسےایک مذہبی تنظیم کی جانب سےملک کےمختلف شہروں میں احتجاج اوردھرنےجاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.