پاکستان

حب میں فٹبال میچ کے دوران ریمورٹ کنٹرول دھماکہ، متعدد زخمی

دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا: پولیس

حب میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حب کے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادراسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.