پاکستان

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کے تیسرے دور کو کس بھارتی وزیراعظم نے ختم کروایا اور اب کس کی باری ہے؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد نیا کٹا کھل گیا

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے تیسرے دور کو بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لے بیٹھے اور اب عمران خان کی باری ہے

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کے تیسرے دور کو کس بھارتی وزیراعظم نے ختم کروایا اور اب کس کی باری ہے؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد نیا کٹا کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے سفارت کاروں دانشوروں اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کی یہ ٹریک ٹو ڈپلومیسی بھی کہلائی یہ ٹریک ٹو پہلے نواز شریف کی پہلی حکومت اور بعدازاں بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کھا گیا نواز شریف کی دوسری حکومت واجپائی نے لاہور میں قدم رکھ کر ختم کر دی جنرل پرویز مشرف یونیفارم میں تھے لیکن انھیں بھی کشمیر کا تصفیہ کھا گیا مشرف دور میں ملک میں اچھی خاصی خوش حالی اور استحکام آ چکا تھا۔ بھارت کو یہ استحکام اچھا نہ لگا چناں چہ من موہن سنگھ نے جنرل پرویز مشرف کو مسئلہ کشمیر کاحل دے دیا جنرل مشرف نے یہ قبول کر لیا اور یوں یہ بھی فارغ ہو گئے آصف علی زرداری نے بھی من موہن سنگھ کے ساتھ مل کر پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی روکنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد پیپلز پارٹی نے جس طرح پانچ سال پورے کیے یہ دنیا کے سامنے ہیں نواز شریف کے تیسرے دور کو بھی نریندر مودی لے بیٹھے اور اب عمران خان کی باری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.