پاکستان

کاش ہماری حکومت کورونا وباء کی پہلی لہر کے موقع پر یہ کام کر لیتی تو آج یہ بربادی……؟ خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے المناک انکشافات کر کے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

منبروں پر بیٹھے علما سے دست بستہ گزارش کہ خدارا بھلے زکو اور صدقات حاصل کریں لیکن عوام کو کورونا کے حقائق دے روشناس کریں

کاش ہماری حکومت کورونا وباء کی پہلی لہر کے موقع پر یہ کام کر لیتی تو آج یہ بربادی……؟ خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے المناک انکشافات کر کے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ کاش ہماری حکومت پہلی لہر کی طرح ہنگامی اقدامات ہی کر لیتی، کاش این سی او سی سمارٹ نہ سہی کوئی ہنڈسم سا لاک ڈان کر دیتی، کاش فنڈز نہ سہی ویکسین کے نام پر مفت کی ہی سہی مگر وقت پر ویکسین کی عرضیاں ہی ڈال دیتی، کاش سپریم کورٹ کوئی ازخود نوٹس لے کر ڈریپ اور حکومت کو آمنے سامنے بٹھا دیتی اور کاش کمپنیاں اور حکومت نیب کے خوف سے آزاد ہو کر عوام کے لیے دلیرانہ بروقت فیصلے ہی کر لیتیں تو آج حالات یہاں تک نہ پہنچتے کہ کورونا کی شرح 12 فی صد کے قریب اور صحت کی سہولتیں ناکافی ہو رہی ہیں۔

این سی او سی سے گزارش ہے کہ کوئی لاک ڈاؤن اب بھی ہو جائے، میڈیا سے گزارش ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بلیٹنز اور اخباروں میں جگہ مل جائے، اپوزیشن سے استدعا ہے کہ چند دنوں کے لیے صرف صحت کو سیاسی مسئلہ بنا لیں اور عوام سے درخواست ہے کہ رمضان کی تراویح اب گھر پر اور عید کی شاپنگ بڑی عید تک موقوف کر دیں۔ منبروں پر بیٹھے علما سے دست بستہ گزارش کہ خدارا بھلے زکو اور صدقات حاصل کریں لیکن عوام کو کورونا کے حقائق دے روشناس کریں ورنہ ایسا نقصان ہو جائے گا کہ کبھی بھر نہیں پائیں گے۔ بہت سے اپنے پیارے کھو چکے، بہت سے ہسپتالوں میں اخراجات سے پریشان اپنوں کے مرنے کی نہیں تو جینے کی دعا بھی نہیں کر پا رہے، خدارا اس لہر کو سب سنجیدگی سے لیں۔۔۔ خدارا کچھ کریں۔۔ اپنے لیے۔۔۔ قوم کے لیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.