پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو سیاسی ٹارگٹ کلرز قرار دے دیا گیا لیکن کون سی جماعت کے لئے کام کر رہے ہیں؟ بڑا سیاسی دھماکہ کر دیا گیا

شاہد خاقان عباسی سے 9 سوال پوچھ لیے، انکا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے شوکاز نوٹس جاری کر کے پی ڈی ایم کی ٹارگٹ کلنگ کی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو سیاسی ٹارگٹ کلرز قرار دے دیا گیا لیکن کون سی جماعت کے لئے کام کر رہے ہیں؟ بڑا سیاسی دھماکہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری منظور مسلم لیگ ن پر چڑھائی کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے 9 سوال پوچھ لیے، انکا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے شوکاز نوٹس جاری کر کے پی ڈی ایم کی ٹارگٹ کلنگ کی،مولانا جب پیپلز پارٹی اور اے این پی کو افہام و تفہیم کی دعوت دے رہے ہیں اسی وقت سیاسی ٹارگٹ کلر احسن اقبال واٹس ایپ گروپ سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماں کو نکال رہے تھے،پی ڈی ایم کے بعد ان سیاسی ٹارگٹ کلرز کو مسلم لیگ ن کی اندرونی کلنک کا اگلا ٹارگٹ دیا گیا ہے،شاہد خاقان عباسی بتائیں انہیں ای سی ایل میں خصوصی رعایت دے کر کیوں نکالا گیا؟چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ وہ لندن کس کا اور کیا خصوصی پیغام لے کر گئے تھے؟شاہد خاقان عباسی بتائیں مسلم لیگ ن کے دوسرے اہم رکن زبیر عمر آرمی چیف سے کس ڈیل پر عمل درآمد کرانے گئے تھے؟وہ بتائیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کی کیا ڈیل ہوئی جس کے جواب میں انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر غیر مشروط کر دی؟بہتر ہے یہ سب کچھ خود بتا دیں ورنہ ہم عوام کو بتانے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.