پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت نے نمازیوں کے مساجد میں داخلہ پر پابندی لگا دی،نماز اور تراویح پڑھنے پر پابندی لگانے کی اصل وجہ کیا ہے؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگا دی، رمضان میں کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے

پنجاب حکومت نے نمازیوں کے مساجد میں داخلہ پر پابندی لگا دی،نماز اور تراویح پڑھنے پر پابندی لگانے کی اصل وجہ کیا ہے؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت نینوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، 60 سال سیکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیا جائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں، مساجد، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پرعبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کے لئے جگہ مختص کی جائے، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قالین کی بجائے فرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے، اس کے علاوہ مساجد، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.