پاکستان

وزیراعظم عمران خان کے بہت سے ساتھی چاہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد یہ کام کریں اور اپنا راستہ ناپیں؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست میں نیا موڑ آگیا

وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے جبکہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ حکومت نہ جائے

وزیراعظم عمران خان کے بہت سے ساتھی چاہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد یہ کام کریں اور اپنا راستہ ناپیں؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست میں نیا موڑ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے جبکہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ حکومت نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین حکومت نہیں گرانا چاہتے ان کے پاس 40 کے قریب لوگ ہیں۔ نوازشریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن اس نے ایک پیغام دیا کہ عمران خان کا پی ڈی ایم نقصان نہیں کرسکی، مسلم لیگ ن سمجھتے ہیں کہ عمران خان خود عمران خان کو مارے گا، اس کو پانچ سال پورے کرنے دو، حکومت رہے لیکن ہمارے اوپر کیسز نہیں ہونے چاہئیں، آئندہ الیکشن قریب ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آج کل وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.