پاکستان

اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا‘ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے خلاف طبل جنگ بجا دیا‘ پیپلز پارٹی کو اب آڑے ہاتھوں بھی لیا جائے گا‘ یہ بھی بتا دیا گیا

بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے نوٹس پھاڑنے کے عمل پر پارٹی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت دے دی گئی ہے

اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا‘ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے خلاف طبل جنگ بجا دیا‘ پیپلز پارٹی کو اب آڑے ہاتھوں بھی لیا جائے گا‘ یہ بھی بتا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے نوٹس پھاڑنے کے عمل پر پارٹی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے پیپلز پارٹی کو الوداع کہنے کی تجویز دینے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے 8 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کو ہی برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لانگ مارچ کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی نے استعفے بھیج دیئے ہیں، وضاحت طلبی کوغیرضروری طورپرسیاسی رنگ دیا گیا، پیپلزپارٹی اور اے این پی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں،آپ کی بات سننے کوتیار ہیں، ہم نہیں چاہتے تھے کہ تنظیمی اختلافات چوک پر لے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.