پاکستان

رمضان المبارک میں شیطان کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں لوٹ آزاد………………؟ عدالت عظمیٰ کے ریمارکس نے سب کو حیران کر دیا

رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، یہ واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری 2،2 سال برقرار رہتی ہے

رمضان المبارک میں شیطان کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں لوٹ آزاد………………؟ عدالت عظمیٰ کے ریمارکس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سندھ کی تحصیلوں کے200 سے زائد ملازمین کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ریمارکس دیتے ہوہئے جسٹس قاضی امین نے کہا کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، یہ واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری 2،2 سال برقرار رہتی ہے، دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا پیسے جمع کراو اور گھر جاو، قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے، لیکن ملزمان کیساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.