پاکستان

مہنگائی کے طوفان میں رمضان المبارک کا استقبال؛عوام چیخ پڑے

ملک بھر میں ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونےکی روایت برقرار ہے۔

اسلام آباد میں ایک کلو مرغی کاگوشت 365 سے415 روپے اورکوئٹہ میں 440 روپے کلو ہوگیا۔گرمی میں راحت دینے والا لیموں 500 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خربوزہ ایک سو بیس روپے کلو اور تربوز 60 روپے جب کہ سیب دو سو روپےکلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔کراچی اورلاہور میں بھی پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کوئٹہ کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا غائب ہے جس کے باعث صارفین کوپریشانی کاسامنا ہے، عوام نے انتظامیہ سے زبانی کے بجائے عملی اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.