پاکستان

کئی شہروں میں احتجاج ختم؛حالات نارمل ہوگئے

ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی دھرنے ختم کردیئے گئے جس کے بعد بلاک کی گئی شاہراہوں اور ریلوے ٹریک کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

سیالکوٹ اور نارووال میں مقامی انتظامیہ نے مذہبی تنظیم کے کارکنان سے مذاکرات کیے جس کے بعد سیالکوٹ کے چاند چوک پر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا،دھرنا ختم ہونے کے بعد ٹریفک معمول پر آگئی ہے۔نارووال میں بھی کامیاب مذاکرات کے بعد بند ریلوے پھاٹک کھول دیے گئے ہیں جس کے بعد سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین اور لاہور سے سیالکوٹ جانے والی لاسانی ایکسپریس نارروال سے روانہ ہوچکی ہیں۔

ادھر خانیوال اور گجرات میں بھی پولیس نے احتجاج ختم کرادیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں احتجاج کے دوران 22 پولیس افسران اور اہل کار زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.